فیس بک کا اپنے 9 ارب ڈالر مالیت کے حصص واپس خریدنے کا اعلان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) امریکی سوشل میڈیا و نیٹ ورک سروس کمپنی ’’ فیس بک ‘‘ نے اپنے 9 ارب ڈالر مالیت کے حصص واپس خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے اپنے 9 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل 2017 ء میں بھی 15 ارب ڈالر کے حصص خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے بیان کے مطابق فیس بک کے حصص کی خریداری بارے حتمی تاریخ اور خریدے جانے والے شیئرز کی اصل تعداد بارے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-08

More Technology Articles