Facebook is testing a downvote function for flagging and dealing with bad content

Facebook Is Testing A Downvote Function For Flagging And Dealing With Bad Content

فیس بک برے کمنٹس کو روکنے کےلیے ڈاؤن ووٹ کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

فیس بک اب ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین ناپسندیدہ کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر ابھی امریکا میں صرف 5 فیصد اینڈروئیڈ صارفین کےپاس ظاہر ہوا ہے۔ اس فیچر میں رپلائی اور لائک کے ساتھ ڈاؤن ووٹ کا اضافی بٹن شامل کیا گیا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے تین آپشن سامنے آتے ہیں، ڈاؤن ووٹ پر بٹن دبانے پر صارفین Offensive، Misleading یا Off-Topic کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فیس بک ایسی پوسٹوں اور کمنٹس کو ٹریک کر کے پوسٹ ختم کر سکتا ہے یا ایسی پوسٹ کرنے والے صارفین پر پابندی بھی لگا سکتا ہے۔ڈاؤن ووٹ کا یہ بٹن Dislike ظاہر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد فیس بک کو کسی کمنٹ یا پوسٹ کی بہت آسان طریقے سے رپورٹ کرنا ہے۔ڈاؤن ووٹ کا بٹن پبلک پیجیز کی پوسٹ اور کمنٹس پر ظاہر ہو رہا ہے۔ گروپس میں کی جانے والی پوسٹ پر فی الحال یہ کام نہیں کر رہا
فیس بک تنگ کرنے والے اشتہارات اور جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے بھی کافی کام کررہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-10

More Technology Articles