Facebook is testing a private profile for your closest friends

Facebook Is Testing A Private Profile For Your Closest Friends

فیس بک قریبی دوستوں کےلیے پرائیویٹ پروفائل کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک پر ہماری فرینڈ لسٹ میں شامل ہر شخص ہمارا حقیقی دوست نہیں ہوتا، شاید اسی کو مد نظر رکھ کر فیس بک ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین اپنے قریبی دوستوں کے لیےپرائیویٹ پروفائل بنا سکیں گے۔
فیس بک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن کی اے پی کے فائل کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ایپلی میں میں ایک Create a Private Profile button بھی ہے جو اصل میں کام نہیں کرتا۔

ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس پرائیویٹ پروفائل کا کیا مطلب ہے۔

(جاری ہے)

ہم اب بھی بہت سی چیزیں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ پرائیویٹ پروفائل کا یہ نیا فیچر پہلے سے موجود فیچرز کو استعمال میں آسان بنائے۔یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فیچر کے بعد قریبی دوست خود کے خصوصی دوستوں میں شامل ہونے کے بارے میں جان سکیں گے یا نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ فیس بک قریبی دوستوں اور دوسرے افراد کو بالکل الگ الگ کرنا چاہتا ہو۔ اس فیچر کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کچھ عرصہ تک سامنے آ سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-13

More Technology Articles