Facebook is testing awful colored comments

Facebook Is Testing Awful Colored Comments

فیس بک صارفین اب رنگین پس منظر میں کمنٹس کر سکیں گے

کچھ عرصہ پہلے ہی فیس بک نے رنگ برنگے پس منظر میں پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔اب فیس بک صارفین اپنے کمنٹس کو بھی کئی طرح کے رنگوں میں رنگ سکیں گے۔فیس بک صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے اور اس وقت یہ تجربات صرف موبائل ڈیوائسز پر کیے جا رہے ہیں۔
اس فیچر سے صارفین پوسٹ کی طرح ہی کمنٹس کو بھی رنگین پس منظر دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس طرح کا فیچر مائی سپیس نے 2000 کے اوائل میں متعارف کرایا تھا۔
فیس بک نے رنگین پس منظر والی پوسٹ کا فیچر پچھلےسال دسمبر میں صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد یہ فیچر بتدریج آئی او ایس ڈیوائسز اور پھر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے گفتگو کرنے کے نئے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں، اس لیے وہ کمنٹس میں نیا فیچر ٹسٹ کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-07

More Technology Articles