Facebook is testing features to help you make new friends

Facebook Is Testing Features To Help You Make New Friends

فیس بک اب آپ کو نئے دوست بنانے میں مدد دے گا

فیس بک اب آپ کو نئے متوقع دوستوں کے بارے میں زیادہ معلومات دے گااور اس کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھے گا کہ آپ اپنے پرانے دوستوں کو نہ بھولیں۔
فیس بک ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین اپنے دوستوں کےدوستوں کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اُن دوستوں سے رابطے میں بھی مدد کرے گا ، جن سے آپ کی کافی عرصے سے بات چیت نہیں ہوئی۔


اس فیچر سے جب آپ get to know [name’s] friends کے بٹن پر ٹیپ کریں گے تو فیس بک آپ کودوستوں کے دوستوں کی فہرست دکھائے گا۔ اس سے پہلے فیس بک صارفین کو مشترکہ دوستوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ نئے فیچر سے فیس بک صارفین کو بتائے گا کہ آپ نے اور آپ کے متوقع دوست نے ایک ساتھ کونسی تقریبات میں شرکت کی ہے، دونوں نے کونسے پیجیز لائک کیے ہوئے ہیں یا دونوں کونسی جگہوں پر ایک ساتھ رہے ہیں یا کام کیا ہے۔

(جاری ہے)


ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک دوستوں سے ملاقات کرنے میں مدد کے لیے بھی ایک فیچر متعارف کرائے گا۔ یہ فیچر ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کی طرح ہے تاہم اس کا مقصد ڈیٹنگ نہیں ہے۔ اس فیچر میں فیس بک میسنجر میں صارفین کو Would you like to meet up with [name] this week?کا آپشن دے گا۔ فیس بک کا یہ نیا فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-08

More Technology Articles