Facebook is working on a voice AI rival to Siri and Alexa

Facebook Is Working On A Voice AI Rival To Siri And Alexa

فیس بک سری اور ایلکسا سے مقابلے کے لیے وائس اے آئی پر کام کر رہا ہے

فیس بک  سری اور الیکسا کی مقابل اپنی وائس اسسٹنٹ متعارف کرا سکتا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق سوشل نیٹ ورک کی آگمنٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی ٹیم  2018 سے وائس آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر کام کر رہی ہے۔ اس ٹیم نے سمارٹ سپیکر بنانے والی کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں تاکہ اُن سے ڈیوائسز میں نئے اسسٹنٹ کی شمولیت کے لیے شراکت داری کی جا سکے۔ فیس  بک یہ نیا وائس اسسٹنٹ بنیادی طور پر اپنے  اکلس ہیڈ سیٹ، پورٹل سمارٹ ڈسپلے اور مستقبل کی اے آر / وی آر ڈیوائسز کے لیے ڈویلپ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک اس سے پہلے بھی وائس اسسٹنٹ  ڈویلپ کرنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن ان میں سےکوئی بھی الیکسا اور سری کے مقابل نہیں آ سکا۔ فیس بک نے 2015 میں میسنجر کے لیے ایم اسسٹنٹ بنایا ہے، جسے پچھلے سال ختم کر دیا گیا۔ فیس بک کے سمارٹ ڈسپلے ”پورٹل“ پر  صارفین Hey Portal کہہ کر بھی کمانڈز دے سکتے ہیں۔لیکن پیچیدہ  کاموں کے لیے اس ڈیوائس میں الیکسا کی مدد ہی لی جاتی ہے۔
فیس بک کا یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے ابھی اس کا  الیکسا یا سری سے تقابل نہیں کیا جا سکتا۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-18

More Technology Articles