Facebook is working on 'entirely new' apps and 'experiences'

Facebook Is Working On 'entirely New' Apps And 'experiences'

فیس بک کی نئی ٹیم این پی ای نئی ایپس پر کام کرے گی

آج فیس بک نے نیو پراڈکٹ ایکسپیرمنٹیشن(New Product Experimentation) یا این پی ای  ٹیم کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹیم نئی ایپس بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔اس ٹیم  کا مقصد  نئی کمیونٹی بنانے کے لیے  نئی ایپس بنانا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ  اس طرح سے وہ صارفین کی دلچسپی  کی حامل کم سائز کی فوکسڈ ایپ بنائیں گے۔یہ ٹیم  فیس بک کی دوسری پراڈکٹس کے  لیے نئے فیچر بھی بنائےگی۔

این پی ای کی  ٹیم  فیس بک سے زیادہ متحرک ہوگی۔یہ ٹیم زیادہ تیزی سے کام کرے گی اور ایپس کامیاب نہ ہونے پر انہیں فوراً ہی بند کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔فیس بک  نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بہت سی ناکامیوں کی توقع ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ  نئی ٹیم  ایل ایل سی  کے طور پر کام کرے گی۔یہ ٹیم ”این پی ای ٹیم“ کے نام سے ایپس جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

این پی ای ٹیم کی  بنائی ایپس  گوگل پلے سٹور، ایپ سٹور اور ویب پر دستیاب ہونگی۔فیس بک کا وعدہ ہے کہ این پی ای کی بنائی گئی  ایپس فیس بک کی  شرائط و ضوابط اور ڈیٹا پالیسی  کی پابندی کریں ۔
فیس بک سے پہلے گوگل بھی اسی طرز پر الگ ایپس  بنانے اور تحقیق کے لیے الگ ٹیم پر کروڑوں ڈالر خرچ کر چکا ہے اور ایسا پہلی بار نہیں جب فیس بک نے تجربات کی حوصلہ افزائی کی ہو۔
فیس بک اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات کے ساتھ سامنے آئیں۔فیس بک اسی طرح Slingshop، Rooms اور Riff ڈویلپ کر چکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی مین ایپ اور میسنجر کے علاوہ کسی مقبول ایپ کو ڈویلپ کرنے میں ناکام  رہا ہے۔فیس بک کی ملکیت میں دوسری مقبول ایپس  کمپنی نے  خود ڈویلپ نہیں کی بلکہ انہیں خریدا ہے۔اپنی ایپس کو بہتر بنانے کے لیے فیس بک نے دوسری ایپس جیسے سنیپ چیٹ کے فیچرز بھی کاپی کیے ہیں۔اب دیکھنا ہے کہ این پی ای ٹیم کی نئی ایپس  کتنی کامیاب ہوتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-10

More Technology Articles