Facebook is working on its own operating system

Facebook Is Working On Its Own Operating System

فیس بک اپنے آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے

دوسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، جیسے گوگل، پر سے انحصار کم کرنے کے لیے فیس بک اپنے آپریٹنگ سسٹم  پر کام کر رہا ہے۔مستقبل میں فیس بک کی مصنوعات جیسے اوکلس اور پورٹل ڈیوائسز فیس بک کے آپریٹنگ سسٹم پر ہی چلیں گی۔
فیس بک اس آپریٹنگ سسٹم کو بالکل نئے سرے سےبنا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کی ٹیم کی سربراہی مائیکروسافٹ کے سابقہ انجینئر مارک لوکووسکی کر رہے ہیں، جو اس سے پہلےونڈوز این ٹی  آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں حصہ لے چکے ہیں۔
فیس بک نے ابھی واضح نہیں کیا کہ یہ آپریٹنگ سسٹم کب تک سامنے آئے گا اور اسے کن مصنوعات میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کا سوچا ہو۔فیس بک اس سے  پہلے ہوم کے لیے کسٹم او ایس  کا پروٹوٹائپ بنا چکا ہے لیکن بعد میں اس میں اینڈروئیڈ استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک کی طرف سے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری  کمپنی کی طرف سے خود انحصاری کی کوششوں کا حصہ  ہے۔

فیس بک ابھی اپنے برین کمپیوٹر انٹرفیس پر بھی کام کر رہا ہے۔فیس بک   نے ریفریجریٹر  سائز کی  اس ٹیکنالوجی کو ہاتھ میں سما جانے والی ڈیوائس میں سمو دیا ہے۔اگلے پانچ سے دس سالوں میں یہ ٹیکنالوجی تجارتی مصنوعات میں شامل کی جائے گی۔
فیس بک الیکسا اور سری کی طرح ایک وائس اسسٹنٹ کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔ فیس بک نے مائیکروسافٹ  کے سرچ انجن بنگ کی مدد سے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی تربیت کے لیے لائسنس بھی  لیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-21

More Technology Articles