Facebook latest blunder made private posts public

Facebook Latest Blunder Made Private Posts Public

فیس بک نے صارفین کی پرائیویٹ پوسٹ پبلک کر دیں

فیس بک ایک بار پھر پرائیویسی کے تنازعے میں پھنس گیا ہے۔آج پتا چلا ہے کہ فیس بک نے اپنی غفلت سے 14 ملین صارفین کی پرائیویٹ پوسٹس کو پبلک کر دیا تھا۔
فیس بک صارفین کے پروفائلز کے حوالے سے ایک فیچر کے تجربات کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک ڈیویلپر کو ایک بگ کا پتا چلا ۔ اس بگ نے بہت سے صارفین کی پرائیویٹ آپشن کے ساتھ کی جانے والی پوسٹ پبلک کر دی تھی۔


کمپنی نے ٹیک کرنچ کو بتایا کہ یہ خرابی صارفین کو پروفائلز پر اپنی تصاویر اور دوسرا مواد ہائی لائٹ کرنے کی اجازت دینے والے ایک نئے ”فیچرڈ آئیٹم“ آپشن کے تجربات کرتے ہوئے ہوئی۔
نئے اور دوسرے بہت سے اکاؤنٹس میں پوسٹ بائی ڈیفالٹ پبلک ہوتی ہیں۔ تمام فیس بک صارفین اسے تبدیل کر کے پوسٹ کو پرائیویٹ یا مخصوص دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


سی این این کے مطابق اس بگ کی وجہ سے فیس بک سے پچھلے ماہ چار دنوں تک 1 کروڑ 40 لاکھ صارفین کی یہ سیٹنگ نظر انداز ہو گئی۔
اس بگ سے 18 مئی کو خرابی شروع ہوئی، جسے پہلی بار 22 مئی کو دیکھا گیا۔ اس کے بعد ایک فکس جاری کیا گیا، جس میں اس عرصے کے دوران متاثرہ صارفین کی تمام پوسٹوں کو پرائیویٹ کر دیا گیا، چاہے انہیں پبلک بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔

ایک دوسری اپ ڈیٹ 27 مئی کو جاری کی گئی ، جس میں اس مسئلے کو حل کر دیا تھا۔
آج سے فیس بک نے تمام متاثرہ صارفین کو پیغامات بھیجنے شروع کر دئیے ہیں، جن میں انہیں اپنی پوسٹ ریویو کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس سال کے شروع سے ہی پرائیویسی کے حوالے سے فیس بک کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس موجودہ خرابی سے بھی فیس بک کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہو سکتیں ہیں۔

Facebook latest blunder made private posts public
تاریخ اشاعت: 2018-06-08

More Technology Articles