Facebook launches Memories, a single place where you can find moments shared in the past

Facebook Launches Memories, A Single Place Where You Can Find Moments Shared In The Past

فیس بک نے ایک نیا ”میموری“ فیچر لانچ کر دیا

فیس بک نے ”میموری“ کے نام سے ایک نیافیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا فیچر فیس بک کے تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے دستیاب ہے۔اس فیچر سے صارفین ماضی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کیے گئے تمام لمحات ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔
چاہے یہ پوسٹ ہو یا آپ نے دوست بنائےہوں یاپھر آپ کی زندگی کا کوئی بڑا واقعہ۔ اب یہ سب کچھ آپ میموری میں ایک ہی جگہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


فیس بک کا کہنا تھا کہ ہر روز 90 ملین صارفین On This Day کا فیچر استعمال کرتے ہیں، جس کےبعد کمپنی نے میموری فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب صارفین اپنے میموری پیج کے سیکشن میں On This Day, Friends Made On This Day, Recaps of Memories, اور Memories You May Have Missed دیکھ سکتے ہیں۔
صارفین ابھی بھی موبائل ایپ میں نیچے دائیں طرف Memoriesبک مارکس سے میموری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک صارفین میموریز کو نوٹی فیکیشنزاور نیوز فیڈ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی فیس بک نے صارفین کےلیے ماضی کو یاد رکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-12

More Technology Articles