Facebook launches Messenger Lite app in 150 additional countries

Facebook Launches Messenger Lite App In 150 Additional Countries

فیس بک نے میسنجر لائٹ ایپلی کیشن کو مزید 150 ممالک میں لانچ کر دیا

فیس بک نے میسنجر لائٹ فار اینڈروئیڈ کو پچھلے اکتوبر میں لانچ کیا تھا ۔ فیس بک نے اس ایپلی کیشن کو پانچ ممالک، کینیا، ، ملایشیا، سری لنکا، تونس اور وینزویلا میں متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد سے فیس بک اسے مزید ممالک میں لانچ کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا تھا۔ اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس ایپلی کیشن کو 150 ممالک میں لانچ کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں جرمنی، کولمبیا، اٹلی، ویتنام ، الجزائر، مراکو، نائجیریا، پیرو، ترکی، جاپان، تائیوان اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔


فیس بک نے جب یہ ایپلی کیشن لانچ کی تھی تو اسے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے لیے خصوصی ایپ کہہ کر متعارف کرایا تھا۔اب فیس بک نے اسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی لانچ کر دیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک کا ٹارگٹ ابھرتی ہوئی مارکیٹس ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں کم میموری کے سمارٹ فون صارفین بھی ہیں۔
اب تقریباً تمام دنیا کے صارفین اس ایپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-27

More Technology Articles