Facebook Libra rejected by France as “dangerous”

Facebook Libra Rejected By France As “dangerous”

فرانس نے ”خطرناک“ ہونے کی بنا ہر لیبرا کو مسترد کر دیا

فیس بک کی آنے والی ڈیجیٹل کرنسی  لیبرا   کے جاری ہونے سے پہلے ہی اس کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔
فرانس کے وزیر خزانہ، برونو لی ماری نے پچھلے ہفتے 13 ستمبر کو ڈیجیٹل کرنسی کی ایک کانفرنس، اوا ی سی ڈی گلوبل بلاک چین پالیسی فورم 2019 سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وہ فیس بک کی  لیبرا کرپٹو کرنسی کو صارفین کے لیے خطرے  کے طور پر دیکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فرانس کے لیے بھی خطرہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے فرانس کی مالی خودمختیاری  کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
فیس بک 29 صفحات کے وائٹ پیپر  میں بتایا کہ  یہ کرپٹو کرنسی سوئزرلینڈ کی لیبرا ایسوسی ایشن نے تخلیق کی ہے اور لیبرا ایسوسی ایشن ہی اس کا انتظام دیکھے گی۔ یہ فیس بک کے بنائے گئے اوپن سورس بلاک چین سافٹ وئیر پر چلے گی۔

(جاری ہے)

مالیاتی ادارے جیسے ماسٹر کارڈ، پے پال اور ویزا اسے سپورٹ کریں گے اور ظاہر ہے اس سے منافع بھی کمائیں گے۔


لیبرا پروگرام اور فیس بک کے ایگزیکٹیو نے  فرانسیسی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  لیبرا کو بہتر پے منٹ نیٹ ورک کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم موجودہ کرنسیز پر چلے گا۔ اس کے علاوہ لیبرا کرنسی  کی پشت پر اصل کرنی ہوگی یعنی جتنی مالیت کے لیبرا کوائن جاری کیے جائیں گے ۔ اس کی پشت پر اتنی ہی مالیت کا اصل زر بھی ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-20

More Technology Articles