Facebook Live 360 streams can now be watched in 4K and VR

Facebook Live 360 Streams Can Now Be Watched In 4K And VR

فیس بک لائیو 360 سٹریمز اب وی آر اور 4K میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں

آج کل فیس بک پر لائیو سٹریم کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔اسی لیے فیس بک نے لائیو 360 ویڈیو کے تجربے کوبہتر بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
سب سے پہلے تو کمپنی نے ”لائیو 360 ریڈی“ پروگرام شروع کیا ہے۔یہ پروگرام 360 ڈگری کیمروں اور سافٹ وئیر کی منظوری کے لیے ہے۔ فیس بک کے مطابق درج ذیل کیمرے اور سافٹ وئیر بہترین لائیو 360 کا تجربہ فراہم کریں گے۔


کیمرے
Garmin VIRB 360, Giroptic iO, Insta360 Nano, Insta360 Air, Insta360 Pro, ION360 U, Nokia Ozo Orah 4i, Z CAM S1, اور 360fly 4K Pro
سافٹ وئیر
Assimilate SCRATCH VR, Groovy Gecko, Livescale 360, Teradek, Voysys, Wowza, اور Z CAM WonderLive
یہ کیمروں کی چھوٹی سی لسٹ ہے جس میں مشہور کیمروں جیسے Gear 360 وغیرہ کو شامل نہیں کیا گیا۔ کیمروں کی اس لسٹ میں کافی تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کا کہنا ہے کہ لائیو 360 کے حامل کیمرہ اور سافٹ وئیر پر فیس بک لائیو کا لوگو ہوگا۔

لگتا ہے کہ ایسا کر کے فیس بک نے ایپل کے Made for iPhone کی نقل کی ہے۔
فیس بک لائیو 360 ویڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ اس لیے فیس بک لائیو 360 ویڈیو 4K ریزولوشن تک پلے ہو سکیں گی۔ اس کے علاوہ آپ انہیں چاہے لائیو چاہے بعد میں اوکلس ہیڈ سیٹ کے استعمال سے وی آر میں بھی دیکھ سکیں گے۔
فیس بک صارفین کو اپنے 360 گائیڈ ٹول کی مدد سے ہلنے والی اور دھندلی ویڈیوز کو لائیو سٹریم کے بعد ٹھیک کرنے کی رہنمائی بھی دے رہا ہے۔
فیس بک صارفین اب لائیو 360 ویڈیو پر غیر منافع بخش اداروں کو عطیات بھی دے سکیں گے ۔فی الحال یہ عطیات صرف امریکی تصدیق شدہ پیجیز کو ہی دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-25

More Technology Articles