Facebook makes it quicker to check friends are safe when disaster strikes

Facebook Makes It Quicker To Check Friends Are Safe When Disaster Strikes

ہنگامی صورت حال میں فیس بک نے دوستوں کی خیریت معلوم کرنا آسان بنا دیا

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سیفٹی چیک فیچر کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، جس کے بعد ہنگامی صورتحال میں صارفین بہت آسانی سے دوستوں کی خیریت دریافت کر سکتے ہیں۔ فیس بک صارفین کے لیے اب ایک خصوصی ٹیب متعارف کرائے گا جہاں سے صارفین اپنے دوستوں کی خیریت دریافت کر سکیں گے اورچاہیں تو دوستوں کی مدد بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے سیفٹی چیک کا فیچر بہتر طریقے سے کام نہیں کر رہا تھا۔ بعض دفعہ تو فیس بک ہنگامی صورتحال کے مقام سے ہزاروں میل کے فاصلے پر رہنے والے صارفین کے لیے بھی سیفٹی چیک ایکٹویٹ کر دیتا ہے، جس سے صارفین میں خواہ مخواہ خوف کی صورتحال پیدا ہو جاتی تھی۔
اگلے چند ہفتوں تک یہ فیچر تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے پاس دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-21

More Technology Articles