Facebook Messenger gets M assistant

Facebook Messenger Gets M Assistant

فیس بک نے میسنجر میں Mاسسٹنٹ متعارف کرا دیا

فیس بک نے میسنجر ایپلی کیشن میں نیا اسسٹنٹ ”Messenger M“ متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے صارفین اپنی گفتگو کی بنیاد  میسج سکرین بھی ہی مختلف تجاویز حاصل کر سکتے ہیں۔میسنجر ایم گوگل اَلو کے گوگل اسسٹنٹ کی طرح ہے۔ ایم پاپ اپ ببل کی مدد سے تجاویز دیتاہے ۔ اس سے صارفین دوستوں کو رقم بھیج سکتے ہیں، کار شیئرنگ ایپ سے  کار بک کرا سکتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ پلان بنا سکتے ہیں۔


اب میسنجر میں آپ کو کوئی دوست آپ سے پوچھے گا کہ آپ کہاں ہوتو ایم فوراً ہی لوکیشن شیئر کرنے کی تجویز دے گی۔

(جاری ہے)

صارفین میسنجر ایم کے ذریعے درج ذیل  کام کر سکتے ہیں۔
•    سٹیکرز کی تجاویز
•    رقم یا رقم بھیجے کی درخواست
•    لوکیشن شیئرنگ
•    دوستوں کے ساتھ پلان بنانا
•    گروپ چیٹ میں پولز
•    اوبر یا لائفٹ سے سواری منگوانا

امریکا میں تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ امریکا سے باہر اسے بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔
میسنجر کے اس فیچر کو سیٹنگ سے میوٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-07

More Technology Articles