Facebook Messenger instant games go global

Facebook Messenger Instant Games Go Global

فیس بک میسنجر کی انسٹنٹ گیمز اب تمام صارفین کے لیے دستیاب

فیس بک نے میسنجر کی گیمز کو تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔ یعنی اب آپ اپنے موبائل پر زیادہ وقت برباد کر سکیں گے۔
فیس بک نے پچھلے سال امریکی صارفین کے لیے میسنجر میں گیمز کو متعارف کرایا تھا۔ میسنجر میں جو گیمز متعارف کرائی گئیں تھیں اُن میں Pac-Man، Space Invaders اور Galagaوغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اب فیس بک نے میسنجر میں مزید نئی گیمز بھی شامل کی ہیں ۔ اب فیس بک میسنجر کے صارفین میسنجر میں تقریباً 50 گیمز کھیل سکیں گے۔ گیمز کھیلنے کے یے نہ تو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا اورنہ میسنجر سے باہر آنا پڑے گا۔ صارفین اپنے میسنجر میں ہی ان گیمز کو کھیل سکیں گے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں تک تمام گیمز تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-03

More Technology Articles