Facebook Messenger works with 360-degree photos and HD videos

Facebook Messenger Works With 360-degree Photos And HD Videos

فیس بک میسنجر اب 360 ڈگری فوٹوز اور ایچ ڈی ویڈیوز کے ساتھ بھی کام کرے گا

فیس بک نے کچھ ماہ پہلے ہی میسنجر میں 4K تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب فیس بک نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے صارفین اپنے دوستوں کو 360 ڈگری فوٹوز اور ایچ ڈی ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے۔
اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اپنی مو بائل کیمرہ ایپ یا تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے پینوراما بنا کر یا گیلری سے فوٹو لے کر عام فوٹو کی طرح ہی بھیجنی ہوگی۔

اسی طرح صارفین 720p ویڈیو بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایچ ڈی ویڈیوز کو نیوز فیڈ اور کسی دوسرے شخص کی چیٹ سے بھی بھیج سکتے ہیں۔تصاویر یا ایچ ڈی فوٹو وصول کرنے والے صارفین کو بھی تصویر دیکھتے ہیں پتا چل جائے گا کہ یہ تصویر نارمل ہے یا 360 ڈگری۔ تصویر وصول ہونے پر 360 ڈگری ویڈیو کے ساتھ قطب نما کا نشان ہوگا جبکہ ایچ ڈی ویڈیو کے ساتھ بھی ایچ ڈی مارکر ہوگا۔

(جاری ہے)

صارفین تصویر کو ڈریگ کر کے یا موبائل کو گھما کر 360 ڈگری فوٹوز دیکھ سکیں گے اور اس کے علاوہ مارکر سے ویڈیو کی کوالٹی بھی کم کر سکیں گے۔
پوری دنیا کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین میسنجر پر 360 ڈگری ویڈیو بھیج اور وصول کر سکتے ہیں لیکن ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے اور وصول کرنے کا فیچر صرف آسٹریلیا، بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، جاپان، نیدرلینڈ، ناروے، رومانیہ، سنگا پور، جنوبی کوریا، سنگا پور، سوئیڈن، سوئیزرلینڈ، تائیوان، برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-03

More Technology Articles