Facebook might soon let you mute comments with selected words

Facebook Might Soon Let You Mute Comments With Selected Words

فیس بک صارفین جلد ہی مخصوص الفاظ ، جملوں اور ایموجیز کے کمنٹس میوٹ کر سکیں گے

فیس بک صارفین کی پوسٹوں پر کیے جانے تمام کمنٹس خوشگوار نہیں ہوتے۔ اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ پبلک پوسٹ پر صرف دوستوں کوکمنٹس کرنے کی اجازت ہو اور دوستوں کی تعداد محدود ہو۔ لیکن فیس بک اس کا دوسرا حل بھی متعارف کرا رہا ہے۔ایک محقق جین منچون ونگ کے مطابق  فیس بک صارفین کمنٹ میں منتخب الفاظ، جملوں اور حتی کہ ایموجیز پر بھی پابندی لگا سکیں گے۔

(جاری ہے)


جین نے ٹوئٹر پر جو سکرین شاٹ شیئر کیے ہیں، ان کے مطابق صارفین ممنوعہ الفاظ والے کمنٹ تو کر سکیں گے لیکن یہ کمنٹس صرف کمنٹس کرنے والوں اور ان کے دوستوں کو نظر آئیں گے۔
فیس بک میں کمنٹس کے لیے اب بھی سپام فلٹر ہے لیکن صارفین اب زیادہ بہتر طریقے سے ناپسندیدہ کمنٹس کو نظروں سے اوجھل کر سکیں گے۔
فیس بک کی ملکیتی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن میں صارفین اپنی پوسٹ پر ناپسندیدہ الفاظ کے کمنٹس فلٹر کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین بھی اپنی ٹائم لائن سے منتخب الفاظ اور جملوں کو غآئب کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے نئے فیچر سے صارفین جہاں اپنی مرضی کے الفاظ کو فلٹر کر سکیں گے وہیں فیس بک بھی صارفین کو فلٹر کیےجانے والے الفاظ منتخب کرنے کی تجویز دے گا۔
Facebook might soon let you mute comments with selected words
تاریخ اشاعت: 2018-11-28

More Technology Articles