Facebook new VR cameras let you move within a 360 video

Facebook New VR Cameras Let You Move Within A 360 Video

فیس بک وی آر کیمروں سے صارفین 360 سین میں جسم کو حرکت دے سکیں گے

پچھلے سال فیس بک نے Surround 360 کے نام سے اوپن سورس وی آر کیمرہ متعارف کرایا تھا، جس کی قیمت 30 ہزار ڈالر تھی۔ اصل میں یہ فینسی360 کیمرہ تھا۔اب ایک سال بعد فیس بک نے Surround 360 کے ساتھ دو ماڈلز کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ اس کی اہم خصوصیت وی آر سین میں حرکت کرنا ہے۔
زیادہ تر 360 کیمروں میں ، جو صارفین کے سر پر فکس ہوتے ہیں، صارفین اوپر ، نیچے ، دائیں یا بائیں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ خوش قسمت ہے تو امیج 3 ڈی بھی ہوگا لیکن ان کیمروں میں آپ سین کے اندر اپنے جسم کو حرکت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)


نئے کیمرے میں اس مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے۔ نئے کیمرے میں سین کے اندر جسم کو حرکت دینے کے علاوہ سی جی آئی ایفکٹس کو انٹیگریٹ کرنا کافی آسان ہوگیا ہے۔ ان کیمروں میں ایک ماڈل x24ہے جس میں 24 کیمرے ہیں جبکہ دوسرا x6 ہے جس میں صرف 6 کیمرے ہیں۔ 6 کیمرے والا ماڈل زیادہ پورٹیبل بھی ہے۔ پچھلے سال تو فیس بک نے کیمرے کو اوپن سورس کر دیا تھا، جس کے بعد بہت سے لوگوں نے اپنا کیمرہ بنا لیا تھا ۔ اس سال فیس بک کیمرہ بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔ فیس بک کےنئے کیمرے اگلے سال تک دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-19

More Technology Articles