Facebook now finds Wi-Fi networks nearby

Facebook Now Finds Wi-Fi Networks Nearby

فیس بک اب قریبی پبلک وائی فائی نیٹ ورکس بھی تلاش کرے گا

فیس بک چاہتا ہے کہ لوگ کسی بھی جگہ اس کی ایپلی کیشن سے پیچھا نہ چھڑا سکیں۔ ہر جگہ موبائل ڈیٹا یا پبلک وائی فائی کے استعمال سے فیس بک استعمال کرتے رہیں۔
پچھلے سال فیس بک نے اسی طرح کے ایک ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کیے تھے۔ اس فیچر سے فیس بک موبائل ایپ قریبی مفت اور پبلک وائی فائی نیٹ ورکس کو تلاش کر سکتا ہے۔فیس بک نے اب یہ فیچر تمام صارفین کےلیےجاری کر دیا ہے۔

اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر فیس بک کے تمام صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایک دفعہ یہ فیچر فعال ہونے پر صارفین ایپلی کیشن کی More ٹیب میں Find Wi-Fi پر ٹیپ کر کے وائی فائی نیٹ ورکس تلاش کر سکتے ہیں۔ایپلی کیشن آپ کی لوکیشن پر موجود پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹس کو نقشے کی صورت میں دکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین چاہیں تو اسے لسٹ ویو اور میپ ویو کے بیچ سوئچ کر سکتے ہیں۔

گنجان آباد علاقوں میں وائی فائی لسٹ کافی طویل ہو سکتی ہے۔ان کی تفصیل میں اُن اداروں کا نام یا تفصیل ہو سکتی ہے، جو ان نیٹ ورکس کو آپریٹ کر رہے ہوں، صارفین لسٹ میں نظر آنے والے نیٹ ورک کی ڈائریکشن بھی کافی تیزی سے جان سکتے ہیں۔
ایک بات یاد رہے کہ فیس بک ایپ کے فائنڈ وائی فائی سیکشن میں کاروبار کی تفصیل صرف اس صورت میں نظر آئے گی، جب ادارہ اپنے فیس بک پیج پر اس کی ملکیت کو ثابت کرے گا۔ اگر کاروباری ادارے فیس بک پیج پر وائی فائی نیٹ ورک کو ظاہر نہیں کرتے تو اُن کا نیٹ ورک تب بھی ایپلی کیشن کے نتائج میں آئے گا لیکن اس کے ساتھ کاروبار کی تفصیلات نہیں ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-30

More Technology Articles