Facebook now lets you pinch to zoom photos without leaving your News Feed

Facebook Now Lets You Pinch To Zoom Photos Without Leaving Your News Feed

فیس بک پر اب آپ نیوز فیڈ چھوڑے بغیر ہی تصاویر زوم کر سکیں گے

انسٹاگرام پر توتصاویر زوم کرنے کا فیچر پچھلے سال ہی متعارف کرادیا گیا تھا، جس میں صارفین دونوں انگلیوں سے تصاویر زوم کر سکتے تھے۔ اب اسی طرح کا فیچر فیس بک کی نیوز فیڈ میں بھی آ رہا ہے۔
فیس بک اس حوالے سے چھوٹے پیمانے پر تجربات کر رہا ہے۔ یہ تجربات آئی او ایس ڈیوائس پر تو نہیں لیکن اینڈروئیڈ پر جاری ہیں۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے بھی صارفین تصوریر کو ٹیپ کر اوپن کرنے کے بعد مزید زوم کر سکتے ہیں لیکن نئے فیچر میں صارفین نیوز فیڈ کو چھوڑے بغیر ہی تصویر زوم کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر میں تصویر کو ٹیپ کر کے اوپن کرنے کے مقابلے میں زیادہ زوم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ فیچر صرف انفرادی تصویر پر کام کرتا ہے۔اس سے فوٹو البم زوم نہیں کی جا سکتی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-27

More Technology Articles