Facebook now supports Live Photos for iOS

Facebook Now Supports Live Photos For IOS

فیس بک نے آئی او ایس صارفین کے لیے لائیو فوٹوز دیکھنے کی سپورٹ متعارف کرادی

آئی فون 6 ایس اور 6ایس پلس کی سب سے اہم خصوصیات میں سے ایک لائیو فوٹوز کا فیچر بھی تھا۔ اس فیچرسے صارفین چند سیکنڈ کی ویڈیو پر مشتمل تصویر بنا سکتے ہیں۔لائیو فوٹو ریکارڈ کرتے ہوئے ڈیوائس چند سکینڈ بعد اور پہلے کا منظر بھی ریکارڈ کر لیتی ہے۔لائیو تصاویر کا زیادہ استعمال تو مسکراتےہوئے یا ہنستے ہوئے چہرے کی تصویر بنانے کے لیے کیا جارہا ہے تاہم صارفین اس سے من پسند مناظر بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔


آئی او ایس صارفین اب فیس بک میں بھی لائیو تصاویر دیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیس بک نے اس فیچر کو موبائل فون ایپلی کیشن میں متعارف کرا دیا ہے۔لائیو فوٹوز اپ لوڈ کرنے کے لیے فیس بک انٹرفیس پہلے کی طرح ہی ہے تاہم اپ لوڈ ہونے کے بعد تصویر کے ساتھ لائیو کا آئیکون آ جاتا ہے جس پر ٹیپ کرنے سے یہ فیچر کام کرنے لگتا ہے۔آئیکون پر ٹیپ کرنے سے ایپلی کیشن میں دو سیکنڈ کی آڈیو ویڈیو(لائیو فوٹو)کو دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی او ایس 9 کے صارفین لائیو فوٹوز کو دیکھ سکتے ہیں تاہم لائیو فوٹوز آئی فون 6 ایس یا 6ایس پلس سے ہی اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔دوسرے پلیٹ فارمز کے لیے لائیو فوٹوز دیکھنے کا فیچر اگلے سال متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-22

More Technology Articles