Facebook plans major changes to news feed

Facebook Plans Major Changes To News Feed

فیس بک نے نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا

فیس بک نے نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک اب نیوز فیڈ میں کاروباری، برانڈز اور میڈیا پوسٹس کو زیادہ نمایاں نہیں کرے گا۔اس کی بجائے صارفین کے دوستوں اور گھروالوں کی پوسٹس انہیں زیادہ نظر آئیں گے۔اس تبدیلی کا کاروباری اداروں پر براہ راست اثر پڑے گا۔ فیس بک پر یہ تبدیلیاں اگلے چند ہفتوں میں لاگو ہونگی۔
فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم فیس بک کو لوگوں کے لیے بہتر بنانے کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)


مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ صارفین نے نیوز فیڈ میں کاروباری مواد کی زیادتی کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد یہ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
مارک زکر برگ کے اس فیصلے کا فیس بک کے شیئرز پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث فیس بک کو ایک ہی دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
فیس بک کے اس فیصلے کے بعد کاروباری اداروں نے بھی فیس بک پر انحصار کرنا کم کر دیا ہے۔ کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے دوسرے ذرائع کی جانب توجہ دینے لگے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-13

More Technology Articles