facebook post fake likes uncovered

Facebook Post Fake Likes Uncovered

پاکستانی کمپیوٹر سائنسدانوں نے فیس بک کے سسٹم میں بڑی خرابی دریافت کر لی

آپ اکثر انٹرنیٹ پر ایسے دعوے پڑھتے ہونگے کہ چند منٹوں میں ہی اپنی تصویر پراتنےلائکس حاصل کریں۔ اس طرح کے دعوے جھوٹ نہیں حقیقت بھی ہیں۔فیس بک پر بہت سے صارفین کے اصل اکاؤنٹس جعلی لائکس حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی کمپیوٹر سائنسدانوں اور فیس بک پر موجود ریسرچر نے 50سے زیادہ ایسے خفیہ نیٹ ورکس دریافت کیے ہیں جو لاکھوں اصل اکاؤنٹس سے کروڑوں جعلی لائکس فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اصل میں جب بھی کوئی اپنی پوسٹ پر لائکس چاہتا تو اسے نیٹ ورکس کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایسے صارفین کو منٹوں میں ہزاروں لائکس مل جاتے ہیں لیکن اس صارف کا اکاونٹ دوسرے صارفین کی پوسٹ لائکس کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
جس ٹیم نے یہ تحقیق کی ہے اُس میں فرید ظفر (لمس) شہروز فاروقی، زبیر شفیق (دی یونیورسٹی آف لووا) اور نیک ٹئریس لینٹیئڈس (فیس بُک) شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-11

More Technology Articles