Facebook Q3 Revenue Topped 10bn for the First Time

Facebook Q3 Revenue Topped 10bn For The First Time

فیس بک کی تیسری سہ ماہی کی آمدن پہلی بار 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نےکمپنی کےمعاشی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے ۔ ان اعداد وشمار کے مطابق کمپنی کا سہ ماہی منافع بڑھ کر 4.7 ارب ڈالر ہوگیا ہے جبکہ کمپنی کی آمدن پہلی بار 10 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئی ہے۔
اس سہ ماہی میں فیس بک پر امریکی سیاستدانوں کی طرف سے کافی تنقید ہوتی رہی ہے۔ روسی ہیکروں کے امریکی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی خبروں کےبعد سے ہی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں تنقید کی زد میں آ گئیں تھی۔

تاہم اس تنقید کا فیس بک کے کاروباری معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

(جاری ہے)


مارک زکربرگ کا کہنا ہےکہ کمپنی کا سہ ماہی منافع 79 فیصد بڑھا ہے جبکہ آمدن میں بھی 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فیس بک کی اشتہارات سے حاصل ہونے والی کل آمدن میں 49 فیصد اضافہ ہوا اوریہ 10.14 ارب ڈالر رہی۔ اس میں سے 88 فیصد آمدن موبائل اشتہارات سے ہوئی ہے۔
تیسری سہ ماہی میں فیس بک نے اشتہارات دینے والوں کو ویڈیوز میں اشتہار دینے کی سہولت دی جس کے کافی اچھے نتائج سامنے آئے۔
فیس بک کی تیسری سہ ماہی کے مکمل اعداد و شمار دیکھنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-02

More Technology Articles