Facebook quietly released a meme creation app called Whale

Facebook Quietly Released A Meme Creation App Called Whale

فیس بک نے خاموشی سے میمے تخلیق کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن وہیل جاری کر دی

انٹرنیٹ پر ہرروز ہی نت نئے اور دلچسپ میمے سامنے آتے  رہتے ہیں۔ میمے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے  فیس بک نے بھی خاموشی سے میمے تخلیق کرنے کے لیے  ایک ایپلی کیشن وہیل متعارف کرا دی ہے۔یہ ایپلی کیشن کینیڈین ایپ سٹور (یہاں کلک کریں) پر پیش کی گئی ہے۔ اس ایپ میں صارفین اپنی تصویر  اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا  کمپنی کی پیش کی گئی لائبریری سے تصاویر کا انتخاب کر کے میمے تخلیق کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپ  سے صارفین میمے میں ٹیکسٹ ، ایموجی اور بہت سے فلٹرز بھی شامل کر سکتے ہیں۔وہیل میں میمے کے لیے پہلے سے لے آؤٹ بھی ہیں اور صارفین فری  ہینڈ ٹولز سے خود سے بھی ڈرائنگ کر سکتے ہیں۔
وہیل، فیس بک کی ایک نئی ٹیم این پی ای (New Product Experimentation) نے بنایا ہے۔ اس ٹیم کو چند ماہ پہلے ہی  فیس بک ایپس کے تجربات کاکام سونپا گیا ہے۔این پی ای اس سے پہلے ایک ایپ Bump  بنا چکی ہے جو  سادہ سوال جواب پر اجنبی افراد کو  ملاتی ہے۔این پی ای نے Aux ایپلی کیشن بھی پیش کی تھی۔ یہ تینوں ایپلی کیشن نوجوانوں کے لیے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہیل کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-20

More Technology Articles