Facebook reveals measures to remove terrorist content

Facebook Reveals Measures To Remove Terrorist Content

دہشت گردوں پر فیس بک کا مصنوعی ذہانت سے وار‎

فیس بک آج کل مغربی ممالک کے نشانے پر ہے۔ ان ممالک کا خیال ہے کہ فیس بک دہشت گردوں کو مجازی پناہ دیئے ہوئے ہے اور اس کی وجہ سے دہشت گردی کو ہوا مل رہی ہے۔ فیس بک کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اس کا پلیٹ فارم دہشت گردوں کی معانت کے لئے استعمال ہورہا ہے۔ اس لئے فیس بک نے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے کر دہشت گردوں کو فیس بک سے دور رکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے فیس بک نے بتایا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر اور زبان کو سمجھ کر دہشت گردی کی ہوا دینے والے مواد کو فوراً فیس بک سے حذف کرسکے گا۔ فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والے ہر تصویر اور ویڈیو کو اب اس مصنوعی ذہانت کے حامل پروگرام سے گزرنا ہوگا جو اس میں دہشت گردی سے متعلق مواد کی تلاش کرے گا۔اس طرح فیس بک متن کو بھی مصنوعی ذہانت کے حامل پروگرام کی مدد سے اسکین کرے گا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا اسے پوسٹ کرنے والا شخص دہشت گردی میں ملوث تو نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-15

More Technology Articles