Facebook reveals the AI tool it used to ban 6.6 billion fake accounts

Facebook Reveals The AI Tool It Used To Ban 6.6 Billion Fake Accounts

فیس بک کے اے آئی ٹول نے 6.6 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کر دئیے

فیس بک کا کہنا ہے کہ  پچھلے ایک سال میں اُن کے  مشین لرننگ ٹول نے 6 ارب سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس بند کیے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس اُن لاکھوں اکاؤنٹس کے علاوہ  ہیں جو  فیس بک ہر روز بننے  ہی نہیں ہونے دیتا۔
فیس بک کے مطابق اُن کا اے آئی ٹول دو سالوں سے کام کر رہا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا یہ جدید ترین طریقہ ہے۔ 
یہ ٹول Deep Entity Classification نامی  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور فعال فیس بک اکاؤنٹس کا تجزیہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ ٹول انفرادی فیس بک پروفائل کے برتاؤ پر بھی نظر رکھتا ہے۔ یہ ٹول ہزاروں سرگرمیوں  جیسے  بھیجی گئی فرینڈ ریکوئسٹ، گروپ جوائن کرنے یا پیج لائک کرنے  پر نظر رکھتا ہے۔یہ اے آئی ٹول وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی سیکھتا بھی جاتا ہے،  جس سے اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ٹول سے پلیٹ فارم پر سپام اکاؤنٹس کی تعداد 27 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کی شرح بس 5 فیصد ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-05

More Technology Articles