Facebook rolls out Instant Articles to all Android users

Facebook Rolls Out Instant Articles To All Android Users

فیس بک نے تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیے انسٹنٹ آرٹیکل کا فیچر جاری کر دیا

دوماہ پہلے فیس بک نے آئی او ایس کے صارفین کے لیے اپنی انسٹنٹ آرٹیکل ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا۔ اب فیس بک نے اسے تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کرا دیا ہے۔
انسٹنٹ آرٹیکلز وہ سٹوریز ہوتی ہیں، جنہیں خاص طور پر موبائل ایپلی کیشن میں تیزی سے لوڈ ہونے کےلیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے یہ فیچر مئی میں آئی او ایس کے کچھ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر جاری کیاتھا۔ اس کے بعد نومبر میں اسے اینڈروئیڈ کے کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا۔ انسٹنٹ آرٹیکلز کے تحت صارفین دنیا بھر کے 350 پبلیشرز کی شائع کی ہوئی سٹوریز دیکھ سکیں گے۔جلد ہی پبلیشرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-17

More Technology Articles