Facebook Stories could be coming to desktop

Facebook Stories Could Be Coming To Desktop

فیس بک سٹوریز جلد ہی ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیےبھی متعارف کرائی جا سکتی ہیں

فیس بک سٹوریز اب ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے تاہم یہ سب صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ فیس بک چند ڈیسک ٹاپ صارفین کے ساتھ اس کے تجربات کر رہا ہے۔ فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ چند نان موبائل صارفین کے ساتھ اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔
سٹوریز سنیپ چیٹ کا بہترین فیچر ہے ۔ انسٹاگرام پر تو یہ اور بھی کامیاب رہا ہے۔ اسی وجہ سے اسے فیس بک پر بھی متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سنیپ چیٹ تو صرف موبائل پر کام کرتی ہے۔ انسٹاگرام کی ڈیسک ٹاپ سائٹ بھی ہے لیکن وہاں پر سٹوریز دیکھنے کا آپشن نہیں۔ فیس بک کے 90 فیصد صارفین اب موبائل سے بھی پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے باوجود فیس بک صرف ڈیسک ٹاپ صارفین کے ساتھ اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ فیس بک اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ فیس بک اس فیچر لازمی سب صارفین کے لیے لانچ بھی کرے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-04

More Technology Articles