Facebook sued by Russian firm deleted in troll account purge

Facebook Sued By Russian Firm Deleted In Troll Account Purge

روسی کمپنی کا پیج ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک پر مقدمہ کر دیا

فیس بک نے اپریل میں روس سے چلائے جانے والے بہت سے فیس بک پیجیز ڈیلیٹ  کر دئیے تھے۔رائٹرز کے مطابق  ایک کمپنی، جس کا پیج بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، نے فیس بک پر مقدمہ کر دیا ہے۔فیڈرل ایجنسی  آف نیوز ایل ایل سی نے فیس بک  پر اظہار رائے کی آزادی پر  پابندی لگانے کا الزام لگایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے یہ سب حکومتی ایما پر کیا اور اس کی وجہ ان کا روس سے تعلق ہونا ہے۔
فیس بک نے کمپنی کا اکاؤنٹ  امریکی حکومت کی ہدایات پر  2016 کے الیکشن کےد وران انتخابات میں مداخلت  کی خبروں کے بعد کیا گیا ہے۔ یوا یس ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے فیس بک پر روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ فیس بک کو یقین ہے کہ FAN کے آئی آر اے کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ایک ہی آفس بلڈنگ میں بیٹھتے ہیں۔ FAN میں ہی  الینا الیکسیونا  ملازمت کرتی ہیں، ان پر  اکتوبر کے وسط مدتی انتخابات میں  مداخلت کے الزامات ہیں۔

الینا پر  الزام ہے کہ وہ پروجیکٹ لکھتا (Project Lakhta) میں  کام کرتی رہی ہیں، جو امریکی الیکشن میں مداخلت کے لیے  فیس بک اشتہاری مہم چلاتی رہی ہے۔
FAN کا  کہنا ہے کہ ان کا پروجیکٹ لکھتا سے کوئی تعلق نہیں اور الینا کا ان کے شائع ہونے مواد پر  ادارتی  اختیار نہیں ۔الینا کمپنی میں بس روز مرہ کی حساب نویسی کے کام کرتی ہے۔مقدمے میں FANنے خود کو ایسی  آزاد،  معتبر اور قانونی نیوز ایجنسی قرار دیا ہےجو  مفاد عامہ کے لیے متعلقہ  رپورٹس شائع کرتی ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ FAN کو اس مقدمے میں کامیابی ملنا مشکل ہے۔ کمپنی کا فیس بک پر مقدمہ کرنا  شہرت حاصل کرنے کے لیے ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-23

More Technology Articles