Facebook updates its safty check system

Facebook Updates Its Safty Check System

فیس بک نے سیفٹی چیک سسٹم میں بہت سے نئے فیچر متعارف کرا دئیے

فیس بک نے سیفٹی چیک فیچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ سیفٹی چیک فیچر سے صارفین قدرتی آفات یا ہنگامی صورتحال میں اپنے دوستوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہیں۔ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے سیفٹی چیک سسٹم میں کئی نئےفیچر شامل کیےہیں۔
ان میں سے سب سے اہم فیچر ہنگامی صورتحال میں فیس بک پر پیسے جمع کرنا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ہنگامی حالات میں فیس بک پر ہی عطیات جمع کر سکیں گے۔

فی الحال اس فیچر کو صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔ امید ہےکہ اس کے بعد یہ فیچر باقی ممالک میں بھی بتدریج لانچ کر دیا جائے گا۔
فیس بک Community Help کے فیچر کو بھی بڑھا رہا ہے۔ اس فیچر سے اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں یا انہیں مدد کےلیے کہہ سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلے صرف آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب تھا لیکن جلد ہی یہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا اور یہ اُن تمام حالات میں دستیاب ہوگا، جن کی وجہ سے سیفٹی چیک ایکٹیو کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے فیس بک صارفین سیفٹی چیک فیچر سے صرف اتنا بتا سکتے تھے کہ وہ ہنگامی حالات میں محفوظ ہیں لیکن چھوٹی موٹی دوسری مشکلات کا ذکر نہیں کر سکتے تھے۔ فیس بک صارفین اب خود کو محفوظ مارک کرتے ہوئے ساتھ میں ایک پرسنل نوٹ بھی شامل کر سکیں گے۔ یعنی صارفین بتا سکیں گے کہ وہ محفوظ تو ہیں لیکن اُن کے پاس سواری نہیں ہے، یا اسی طرح کوئی مشکل بیان کر سکیں گے۔
یہ پرسنل نوٹ فیس بک نیوز فیڈ میں پوسٹ کی شکل میں ظاہر ہوگا۔
ایک نئی اپ ڈیٹ کے مطابق سیفٹی چیک میں فیس بک صارفین کو ہنگامی حالات کے بارے میں زیادہ معلومات دے گا۔ اس کے لیے فیس بک NC4 نامی ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جو ہنگامی حالات رپورٹ کرنے والی تھرڈ پارٹی ایجنسی ہے۔ اس سے پہلے صارفین کو ہنگامی حالات کی تفصیل معلوم نہیں ہوتی تھی لیکن اب فیس بک ہنگامی حالات کی تفصیل بھی بتائے گا۔
امید ہے کہ ان نئے فیچرز سے ہنگامی حالات میں صارفین کو بہتر طریقے سے مدد مل سکے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-14

More Technology Articles