Facebook video players now run on HTML5

Facebook Video Players Now Run On HTML5

فیس بک ویڈیوز اب ایچ ٹی ایم ایل 5 پر چل رہی ہیں

بہت سی بڑی ویب سائٹس نے ایڈوبی فلیش پلیئر کو اپنی ویب سائٹس سے ہٹا دیا ہے ۔ کئی براؤزرز نے فلیش کی سپورٹ ختم کر دی ہے، اس کی وجہ فلیش میں پائے جانے والے بگز اورسیکورٹی کے حوالے سے دیگر خرابیاں ہیں۔
6ماہ پہلے فیس بک کے چیف سیکورٹی آفیسر نے فیس بک پر بھی فلیش کی سپورٹ ختم کرنے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کی ویڈیوز کو فلیش کی بجائے ایچ ٹی ایم ایل 5 پر چلایا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے کچھ پیجز اور نیوز فیڈ کی ویڈیوز کو ایچ ٹی ایم ایل 5پر منتقل کیا گیا تھا مگر اب تمام ویڈیوز بائی ڈیفالٹ ایچ ٹی ایم ایل 5 پر لوڈ ہونگی۔
فیس بک کے فرنٹ اینڈ انجینئرباؤلیگ نے کہا کہ ہم گیمز وغیرہ کے لیے فلیش کے محفوظ استعمال کے حوالے سے ایڈوبی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-19

More Technology Articles