Facebook wants to merge message platforms: WhatsApp, Instagram and Facebook Messenger

Facebook Wants To Merge Message Platforms: WhatsApp, Instagram And Facebook Messenger

فیس بک اپنے تینوں میسجنگ پلیٹ فارمز وٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنا چاہتا ہے

فیس بک اپنی تمام میسجنگ ایپلی کیشنز کو ضم کرنا چاہتا ہے تاکہ صارفین ایک دوسرے سے زیادہ آسانی سے رابطہ کر سکیں ۔ فیس بک نے  انسٹاگرام کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے بعد یہ  فیس بک میسنجر کے لیے جاری ہوگا۔  وٹس ایپ میں پہلے ہی تمام چیٹ انکرپٹڈ ہوتی ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے صارفین کی چیٹ یا کال کو کوئی حکومت یا فیس بک خود بھی نہیں  پڑھ یا سن سکے گا۔

(جاری ہے)


فیس بک اپنی تمام چیٹنگ ایپلی کیشن کو باہم مربوط کر دے گا، جس کے بعد ایک ایپلی کیشن کے صارفین دوسری ایپلی کیشن کے صارف کو بھی پیغام بھیج سکیں گے۔یعنی اگر وٹس ایپ کے صارفین چاہیں تو انسٹاگرام کے صارفین کو پیغام بھیج سکیں گےا ور اس کے لیے انہیں انسٹاگرام انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
رپورٹس کے مطابق وٹس ایپ اور انسٹا گرام کے ملازمین فیس بک کے اس اقدام سے پریشان بھی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس  سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے  کا خدشہ ہے۔ وٹس ایپ     اور انسٹاگرام پر تو صارفین گمنام رہ سکتے ہیں لیکن فیس بک پر صارفین کو اصل نام کے ساتھ اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-26

More Technology Articles