Facebook wants to stop creeps from downloading your profile picture

Facebook Wants To Stop Creeps From Downloading Your Profile Picture

اب فیس بک صارفین کی پروفائل فوٹوز ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکیں گی

فیس بک پر صارفین انجان لوگوں کے خوف سے اپنا ذاتی مواد صرف دوستوں یا مخصوص لوگوں کے ساتھ ہی شیئر کرتے ہیں۔ فیس بک پروفائل فوٹو چونکہ سب کو نظر آ رہی ہوتی ہے اس لیے متوقع غلط استعمال کے پیش نظر بہت سے صارفین اپنی من پسند تصاویر کو پروفائل فوٹو بناتے ہوئے ڈرتے ہیں۔لیکن اب فیس بک صارفین بڑے سکون سے فیس بک پروفائل فوٹو میں اپنی من پسند تصویر استعمال کر سکیں گے۔


فیس بک بھارت میں ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے پروفائل فوٹو کو ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکے گا۔فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین پروفائل فوٹو پر ٹیپ اور turn on profile picture guard منتخب کر کے پروفائل فوٹو کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔اس کے بعد دوسرے صارفین پروفائل فوٹو کو نہ تو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، نہ شیئر کر سکیں گے اور نہ ہی میسج میں بھیج سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد جو دوست نہیں ہوں گے، وہ پروفائل فوٹو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر پروفائل کا سکرین شاٹ بھی نہیں لیا جا سکے گا لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ دوسرے موبائل سے فوٹو بنائی جا سکے گی یا نہیں؟
اس کے علاوہ تصویر پر ڈیزائن والے بارڈر اور پرت بھی لگائے جا سکیں گے۔کمپنی کے مطابق بارڈر والی تصاویر ذیادہ ڈاؤن لوڈ اور شیئر نہیں ہوتیں۔ بھارت میں تجربات مکمل ہونے پر یہ فیچر باقی ممالک میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-22

More Technology Articles