Facebook Will Fix Issue That Stops You From Blocking Mark Zuckerberg

Facebook Will Fix Issue That Stops You From Blocking Mark Zuckerberg

اب فیس بک صارفین مارک زکر برگ کو بھی بلاک کر سکیں گے

اگرچہ مارک زکربرگ فیس بک پر متنازعہ پوسٹیں شیئر نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود وہ بہت کے لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اُن کو ہی بلاک کرنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ ایسے صارفین جب انہیں یا اُن کی اہلیہ پریسلا چین کو بلاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں ناکامی ہوتی ہے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ فیس بک پر مارک زکربرگ یا اُن کی اہلیہ کو انتظامیہ نے خصوصی طور پر ”بلاک پروف“ کیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اصل میں فیس بک کا ایک فیچر یا خرابی یہ ہے کہ اگر کسی شخصیت کو بہت زیادہ بار بلاک کرنے کی کوشش کی جائے فیس بک اس کی پروفائل سے بلاک کا فیچر ہی ڈس ایبل ہو جاتا ہے ۔ یہ یقیناً ایک بڑی خرابی ہے۔ بہت زیادہ متنازعہ پوسٹ کرنے والے اس فیچر کی وجہ سے بلاک پروف ہو کر دھڑے سے اپنی پوسٹیں پھیلا سکتے ہیں۔ فیس بک پر یہ خرابی 2010 سے ہے تاہم اب فیس بک اس خرابی پر کام رہا ہے۔جس کے بعد جلد ہی فیس بک پر مارک زکربرگ اور اُن کی اہلیہ سمیت کوئی بھی ”ناقابل بلاک“ نہیں رہےگا۔ تیکنیکی لحاظ سے یہ خرابی کافی بڑی لگتی ہے، جسے دور کرنے میں تھوڑا سا وقت لگ سکتا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-05

More Technology Articles