Facebook will now bury clickbait video and fake play buttons

Facebook Will Now Bury Clickbait Video And Fake Play Buttons

اب فیس بک جعلی پلے بٹن والی ویڈیو نما تصاویر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے گا

فیس بک پر صرف ویڈیوز دیکھنے والےصارفین کی تعداد بھی کم نہیں۔ سپامر انہیں ویڈیو دیکھنے والے صارفین کو ٹارگٹ کرنے کے ل لیے بھی نت نئے طریقے اپناتے ہیں۔ آجکل جو طریقہ عام ہے وہ کسی تصویر پر جعلی پلےبٹن بنا کر پوسٹ کرنے کا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی تصاویر جب صارفین کی نیوز فیڈ میں نظر آتی ہیں تو وہ انہیں ویڈیو سمجھ کر چلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کلک کرنے کے بعد جب تصویر یا لنک سےکوئی ویب سائٹ اوپن ہو جاتی ہے تو صارفین کو کافی مایوسی ہوتی ہے۔


اب فیس بک پر ایسا نہیں ہو سکے گا۔ فیس بک کا الگورتھم ایسی تمام تصاویر کی شناخت کرے گا جن پر مصنوعی طور پر پلے کا بٹن بنا ہوگا۔ ایسے تمام پبلیشرز جو صارفین کو پھانسنے کے لیے ایسی تصاویر استعمال کرتے ہیں، ہوشیار ہو جائیں۔ فیس بک ایسی تصاویر کو نیوز فیڈ سے ہٹا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-17

More Technology Articles