Facebook will now let Pages schedule Live Video

Facebook Will Now Let Pages Schedule Live Video

فیس بک پر پیجیز لائیو ویڈیو کو شیڈول کر سکیں گے

فیس بک نے تمام صارفین کو لائیو ویڈیو کی سہولت تو دے دی ہے مگر بہت سے صارفین اس بات سے نالاں ہیں کہ اُن کےلائیو ہونے سے متعلق تمام دوست آگاہ نہیں ہوتے۔
فیس بک کو بھی اس مشکل کا احساس ہے۔ اسی کے مدنظر فیس بک نے تصدیق یافتہ پیجیز کے لیے ایک ہفتے پہلے ہی ویڈیو شیڈول کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ سہولت تصدیق شدہ پیجیز کے لیے ہے ، نہ کہ تصدیق شدہ صارفین یا تمام صارفین کے لیے۔

(جاری ہے)

اس اپ ڈیٹ کے بعد پبلیشرز اپنی لائیو ویڈیو کی پہلے سےہی بہتر انداز میں تشہیر کر سکتےہیں۔اس سے پہلے بھی لوگ اپنی لائیو ویڈیو کےبارے میں اپنے سٹیٹس اور پوسٹوں کے ذریعے لوگوں کو بتاتے رہے ہیں مگر نیا فیچر ویڈیو کی ایڈوانس تشہیر کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔اس فیچر سے فیس بک پیج کے فالوور کےلیے اناؤنسمنٹ پوسٹ بنا دیتا ہے، اس پوسٹ میں صارفین کےلیے ویڈیو کے بارےمیں یاد دہانی کا آپشن بھی ہوتا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ویڈیو شروع ہونے سے پہلے ہی اوپن ہونے والے پری براڈ کاسٹ چیٹ روم میں چیٹ کر سکتے ہیں۔
اس وقت پیجیز ، فیس بک لائیو اے پی آئی کے ذریعےہی ویڈیو شیڈول کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-18

More Technology Articles