Facebook will run free WHO ads to counter coronavirus misinformation

Facebook Will Run Free WHO Ads To Counter Coronavirus Misinformation

کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی کے لیے فیس بک عالمی ادارہ صحت کے اشتہارات مفت چلا رہا ہے

ایک سٹیٹس اپ  ڈیٹ میں فیس بک کے چیف مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ  وہ صارفین کی  اپنے علاقے میں کورونا وائرس سے متعلق درست خبروں تک رسائی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
اب صارفین جب بھی فیس بک کی سرچ بار میں coronavirus  لکھ کر سرچ کریں گے، فیس بک انہیں سب سے اوپر  عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ یا صحت کے مقامی حکام کی ویب سائٹ دکھاتا ہے۔ جہاں سے صارفین کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین  معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
فیس بک نے عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس سے بچاؤ کی معلومات پھیلانے سے  مفت اشتہارات بھی  چلائے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن  خبروں اور افواہوں  کے پھیلاؤ کو بھی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔فیس بک اپنے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس سے متعلق تمام گمراہ کن خبروں اور افواہوں کو ڈیلیٹ بھی کر رہا ہے۔مارک زکر برگ نے بتایا کہ ماہرین فیس بک کا وائرس سے پھیلاؤ سے متعلق  جمع کیا ہوا ڈیٹا بھی استعمال کر رہے ہیں۔


مارک زکر برگ کا چان زکربرگ اینی شیٹیو، بل گیٹس کی گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کمبوڈیا کے ماہرین کو وائرس کے مکمل جینوم کا نقشہ بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے ہیں۔ان کوششوں سے کورونا کے متاثرہ مریضوں کی شناخت میں کافی آسانی ہوگئی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-04

More Technology Articles