Facebook will simplify Messenger app again

Facebook Will Simplify Messenger App Again

فیس بک نے میسنجر ایپ کو دوبارہ آسان کردیا

فیس بک نے پچھلے کچھ سالوں میں درجنوں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ اتنے سارے فیچرز کی وجہ سے ایپس میں فیچرز بٹنز اور ٹیبس کا کافی رش ہوگیا ہے۔ ایسے میں مخصوص فیچر کو تلاش کرنا بھی آسان نہیں تھا۔مارک زکر برگ نے ایف 8 فیس بک ڈویلپر کانفرنس میں اعلان کیا کہ میسنجر ایپلی کیشن کے انٹرفیس کو سٹریم لائن کیا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ میسجنگ کرتے ہیں تو آپ آسان اور تیز ترین تجربہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان آئیڈیا پر فوکس کرنے کے لیے ہم میسنجر کو ری ڈیزائن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک میسنجر وائس پریزیڈنٹ ڈیوڈ مارکوس نے بتایا کیا کہ کمپنی فیس بک میسنجر پر اس سال کے شروع سے کام کر رہی ہے اور اب بہت جلد ایپلی کیشن کےلیے اپ ڈیٹ جاری کر دی جائے گی۔
اس وقت ایپلی کیشن میں نیوی گیشن کے لیے پانچ ٹیب نیچے اور تین ٹیب اوپر ہیں۔

نئے ڈیزائن میں نیچے تین ٹیب ، چیٹ، کانٹیکٹ اور Compass ٹیب ، ہونگی۔Compass ٹیب سے صارفین دوستوں کے ساتھ زیادہ سہولت سے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔ایپ کے اوپر کیمرہ، ویڈیو کال اور کمپوز کے تین شارٹ کٹس ہونگے۔ سب سے اوپر بائیں طرف یوزر آئیکون ااور اس سے نیچے سرچ بار ہوگی۔ نئی اپ ڈیٹ میں ایپلی کیشن کے لیے ڈارک موڈ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-03

More Technology Articles