Facebook will soon give you 10 minutes to unsend messages

Facebook Will Soon Give You 10 Minutes To Unsend Messages

فیس بک جلد ہی آپ کو بھیجے ہوئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کےلیے دس منٹ کی مہلت دے گا

فیس بک  کی اعلیٰ انتظامیہ کافی عرصے سے مسیج کو بھیجنے کا بعد ڈیلیٹ کرنے کا فیچر استعمال کر رہی ہے ۔ اس فیچر کو اب تمام صارفین کےلیے جاری کیا جائے گا تاہم تمام صارفین  میسج کے پڑھے جانے سے پہلے صرف دس منٹ تک ہی اسے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔اس کے مقابلے میں وٹس ایپ صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق آئی او ایس ورژن 191.0 کے لیے ریلیز نوٹس میں بھی اس فیچر کے جلد جاری ہونے کا بتایا گیا ہے۔
اس سال اپریل میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ مارک زکر برگ اور فیس بک کی انتظامیہ کے لوگوں کو بھیجے گئے میسج ان کے ان باکس سے ڈیلیٹ ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد صارفین نے اس فیچر کے عام صارفین کے لیے جاری نہ کیے جانے پر کافی تنقید کی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-07

More Technology Articles