Facebook working on a modular phone

Facebook Working On A Modular Phone

فیس بک بھی ماڈیولر فون پر کام کر رہا ہے

اطلاعات کے مطابق فیس بک بھی ایک نئے ماڈیولر فون کی تیاری میں مصروف ہے۔ فیس بک نے اس حوالے سے حقوق ملکیت کی ایک درخواست جمع کرائی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی ایک ایسی ڈیوائس بنا رہی ہے جو بطور فون استعمال ہوگی۔
فیس بک سے پہلے گوگل نے پراجیکٹ آرا کے تحت ایسے ماڈیولر فون بنانے کا آغاز کیا تھا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پراجیکٹ آرا کے بعد ماڈیولر فون کی خبریں سامنےآ رہی ہیں۔

گوگل کا پراجیکٹ آرا تو کامیاب نہیں ہوا ۔ لگتا ہے کہ پراجیکٹ آرا کی ٹیم کے کئی افراد فیس بک بلڈنگ 8 میں چلے گئے ہیں۔ فیس بک بلڈنگ 8 فیس بک کی وہ لیب ہے جہاں پیٹنٹ ایپلی کیشن تیار کی جاتی ہیں۔
فیس بک نے ماڈیولر فون کی تیاری کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن معاملے سے آگاہ ذرائع کے مطابق بلڈنگ 8 کا عملہ کٹنگ ایج کیمرہ اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی پر بڑی تیزی سے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


یہ نئی ڈیوائس بطور الیکسا سپیکر یا فون کے استعمال کی جا سکتی ہے لیکن پیٹنٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ سرور سے جڑی لاکھوں ڈیوائسز پر اُن کے ہارڈ وئیر کے مطابق سافٹ وئیر لوڈ ہوگا۔
قارئین کو بتاتے چلیں کہ ماڈیولر فون میں صارفین خود ہی اپنی مرضی کا ہارڈ وئیر اتنی ہی آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں، جیسے میموری کارڈ تبدیل کیا جاتا ہے۔ماڈیولر فون کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ اگر کوئی صارف فون کا کیمرہ اپ گریڈ کرنا چاہے بغیر فون کو کھولے پرانا کیمرہ نکال کر نیا کیمرہ لگا دے۔

Facebook working on a modular phone
تاریخ اشاعت: 2017-07-21

More Technology Articles