Facebook's new Venue app is an interactive hub for live events

Facebook's New Venue App Is An Interactive Hub For Live Events

فیس بک کی نئی وینیو ایپ سے لائیو ایونٹس کا انٹرایکٹیو ہب ہے

فیس بک کی نئی پراڈکٹ ایکسپیرینس ٹیم نے وینیو(Venue) کے نام سے ایک  نئی ایپ لانچ کی ہے۔اس ایپ کا مقصد صارفین کو لائیو ایونٹس کا سیکنڈ سکرین ایکسپیرینس  فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ  یہ ایپلی کیشن ایونٹس کو لائیو سٹریم نہیں کرے گی بلکہ  مختلف ماہرین جیسے  صحافی، کھلاڑی یا تجزیہ کار کے ہوسٹ کیے ہوئے ایونٹس کے وینیو کے طور پر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

جس میں صارفین ایونٹس کے دوران بھی  شامل ہو سکیں گے۔


وینیو فیس بک کی این پی ای ٹیم کی اس ہفتے پیش کی گئی تیسری ایپ ہے۔ اسی ہفتے اس ٹیم نے  ایک میوزک ویڈیو  بنانے کی ایپ  اور وائس اونلی گروپ کالز کی ایپ پیش کی تھی۔ فیس بک نے وینیو کی لانچ کے لیے NASCAR سے شراکت کی ہے۔ اس اتوار کو اس ایپ میں پہلا ایونٹ Food City presents the Supermarket Heroes 500 پیش کیا جائے گا۔


تاریخ اشاعت: 2020-05-29

More Technology Articles