Facebook’s ‘GlobalCoin’ cryptocurrency to launch in 2020, report claims

Facebook’s ‘GlobalCoin’ Cryptocurrency To Launch In 2020, Report Claims

فیس بک 2020ء میں گلوبل کوائن کرپٹو کرنسی جاری کرے گا۔ نئی رپورٹ میں دعویٰ

فیس بک کا منصوبہ ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی کرپٹو کرنسی جاری کر دے۔ فیس بک اس گرما میں ہی اس کرپٹو کرنسی کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گا۔ اس کرنسی کے تجربات 2019 کے آخر میں شروع ہونگے۔ اس کرنسی کو کمپنی میں گلوبل کوائن کا نام دیا گیا ہے۔ لانچ کے وقت یہ درجن بھر ممالک میں پیش کی جائے گی۔ اس کرنسی سے صارفین بنک اکاؤنٹ کے بغیر محفوظ اور مناسب طریقے سے ادائیگی کر سکیں گے۔

کرنسی کی لانچ سے پہلے اس کے حوالے سے بہت سی  تیکنیکی اور قانونی رکاؤٹیں دور کرنا ہونگی۔ بی بی سی کے مطابق  فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے بات کرنے کے لیے  پچھلے ہفتے  بنک آف انگلینڈ کے گورنر  مارک کارنے  سے ملاقات کی ہے۔فیس بک اس کرنسی کو بھارت میں بھی جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

فیس بک کی کوشش ہوگی کہ بیرون ملک کام کرنے والے بھارتی وٹس ایپ کے ذریعے اس کے پے منٹ آپشن سے  ملک میں پیسے بھیجیں۔

فیس بک جو کرپٹو کرنسی متعارف کرائے گا وہ ایک مستحکم کرنسی ہوگی جس کی مالیت روایتی کرنسی سے منسلک ہوگی۔ فیس بک یو ایس ٹریژری اور  رقوم کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں جیسے ویسٹرن یونین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔
فیس بک کی کرپٹو کرنسی کے بارے میں سب سے پہلے خبریں پچھلے سال مئی میں سامنے آئیں تھیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-25

More Technology Articles