FaceTime bug lets you listen in before a call starts

FaceTime Bug Lets You Listen In Before A Call Starts

فیس ٹائم کی خرابی کے باعث آپ کال شروع ہونے سے پہلے ہی دوسری طرف کی آواز سن سکتے ہیں

رپورٹس کےمطابق  ایپل کی فیس ٹائم ایپلی کیشن  کی ایک خرابی سے صارفین کال شروع ہونے سے پہلے ہی دوسری طرف کی آوازیں سن سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو فیس ٹائم کال شروع کرنی پڑے گی، کسی بھی شخص کو شامل کرنا پڑےگا اور پرامپٹ پر اپنا نمبر منتخب کرنا پڑےگا۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے پر گروپ کال شروع ہو جائے گی  لیکن دوسرے صارف کا فون ابھی بج ہی رہا ہو گا اور آپ کو اس کی آواز بھی سنائی دے گی۔


رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ آئی او ایس 12.1 یا جدید ورژن کی حامل ڈیوائسز سے کی جانے والی کالز پر کارگر ہے۔ یہ Mojave کے استعمال سے میکس پر کی جانے والی کالز پر بھی کارگر ہے۔
اس خرابی کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے گروپ فیس ٹائم تک رسائی بند کر دی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خرابی کو جلد ہی ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ سے درست کیا جائے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-29

More Technology Articles