Failure of Windows 8 and Release of Windows 9

Failure Of Windows 8 And Release Of Windows 9

ونڈوز 8کی ناکامی اور ونڈوز 9کی آمد

ٰٰٰیہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ونڈوز 8 وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی جس کی اُمید اس سے کی جا رہی تھی، تو اس کمی کو کیا چیز پورا کر سکتی ہے؟ جی ہاں ونڈوز۹ کی ریلیز۔

حال ہی میں یہ بات طے پائی ہے کہ آئندہ سال اپریل میں’’ مائیکروسافٹ بلڈ 2014 کانفرنس‘‘ میں ونڈوز ۹ کی ریلیز کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ونڈوز ۸ کی ناکامی کی بڑی وجہ اس میں سے ’’سٹارٹ مینیو‘‘ کا غائب ہونا سمجھی جاتی ہے۔

جبکہ ونڈوز ۹ میں سٹارٹ مینیو کو اس کی جگہ پر واپس پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ یہ سٹارٹ مینیو ونڈوز 8.1 میں بھی واپس لایا جا سکتا ہے، جسکے لئے مائیکروسافٹ ایک اپ ڈیٹ ریلیز کرے گا۔

ونڈوز ۸ میں ’’لائیو ٹائلز‘‘ کا استعمال بھی بھرپور طریقے سے نہیں کیا گیا، تاہم ’ میٹرو 2.0‘اورMS App World کو بھی بہتر طریقے سے ونڈوز ۹ میں شامل کیا جائے گا۔

ونڈوز۹ کے متعلق ابھی بہت کچھ تو نہیں کہا جا سکتا، البتہ مارکیٹ میں ایپل کی بڑھتی ہوئی شہرت کہ مدِنظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ کو ونڈوز ۹ کو کامیاب کرنے کے لیے مزید محنت اور جدت کی ضرورت ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-13

More Technology Articles