Fb for businesses will soon be available for free

Fb For Businesses Will Soon Be Available For Free

فیس بک کا سوشل نیٹ ورک فار بزنس جلد ہی مفت دستیاب ہوگا

فیس بک نے پچھلے اکتوبر میں Slack اور دوسری ایپلی کیشنز کے مقابلے میں ورک پلیس متعارف کرایا تھا۔ فیس بک نے سی این بی سی کو بتایا ہے کہ جلد ہی ورک پلیس کا مفت ایڈیشن متعارف کرایا جائے گا۔ فیس بک مفت ایڈیشن کو ورک پلیس سٹینڈرڈ کے نام سے متعارف کرائے گا جبکہ موجودہ ورک پلیس کو ورک پلیس پریمیم کا نام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیس بک اس وقت ورک پلیس پر پہلے 1000 صارفین سے 3 ڈالر فی صارف اس کے بعد 10000 تک صارفین سے 2 ڈالر فی صارف اور اس سے زیادہ صاررفین سے 1 ڈالر فی صارف وصول کیا جاتا ہے۔


فیس بک کےمطابق ورک پلیس کی فیس کی وجہ سے دوسری کمپنیاں نیٹ ورک کاحصہ نہیں بن رہی تھیں، زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو اس کا حصہ بنانے کےلے ورک پلیس کا فری ایڈیشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ورک پلیس بالکل فیس بک کی طرح کا ہی پلیٹ فارم ہے۔ یہاں صارفین کمپنی کے لوگوں کے ساتھ گروپس بنا سکتے ہیں، پوسٹ شیئر کر سکتےہیں، فائلیں شیئر کر سکتےہیں اور پرائیویٹ چیٹ وغیرہ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-07

More Technology Articles