FCC writes letter to Congress finding that “one or more” US carriers sold customer location data

FCC Writes Letter To Congress Finding That “one Or More” US Carriers Sold Customer Location Data

امریکی موبائل کیرئیرز صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا فروخت کر رہے ہیں۔ ایف سی سی کا کانگرس کو خط

ڈیڑھ سال سے چاروں بڑے امریکی موبائل کیرئیر  کسی نہ کسی طرح سے اپنے سبسکرائبر کی رئیل ٹائم ڈیٹا لوکیشن کی معلومات فروخت کر رہی ہیں۔یہ معلومات کسی بھی ادائیگی کرنے والے شخص کو فروخت کر دی جاتی ہیں۔
فون کیرئیر درمیان کی کچھ کمپنیوں کو واسطہ بنا کر بھی  صارفین کی لوکیشن کی معلومات  فروخت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کو ایف سی سی کے چیئرمین اجیت پائی نے کانگرس کے  اہم اراکین کو خط لکھا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف سی سی نے اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی تھی اور تحقیقات کے نتائج کے مطابق ایک  یا کئی امریکی کیرئیر  صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا فروخت کر کے  وفاقی قوانین  توڑ رہے ہیں۔


اس طرح کا  پہلا واقعہ سامنے آنے کے بعد تمام کمپنیوں نے اس مشق کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تحقیقات کے مطابق یہ کمپنیاں ابھی تک صارفین کا ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
خط ملنے کے بعد نیوجرسی سے تعلق رکھنے والےکانگرس مین فرینک پالوین نے کہا کہ قانون توڑنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر نظر رکھیں کہ کہیں ایف سی سی ان کمپنیوں کو معمولی سزا دے کر تو نہیں چھوڑ رہی۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-02

More Technology Articles