FDA approves a drug made using 3D printing

FDA Approves A Drug Made Using 3D Printing

امریکی ایف ڈی اے نے تھری ڈی پرنٹڈ دواؤں کی منطوری دے دی

تھری ڈی پرنٹنگ کے تصور سے تو آپ بخوبی آگاہ ہونگے۔ تھری ڈی پرنٹنگ وہ ٹیکنالوجی ہےجس میں کسی بھی ڈیزائن کو ہو بہو پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔طب کے شعبے میں سرجری کا سامان، آلات اور مصنوعی اعضا تک تھری ڈی پرنٹر سے بنائے جا رہے ہیں ۔اب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے بنائی گئی دوائیوں کی فروخت کی اجازت بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سب سے پہلے جس دوا کو فروخت کی اجازت ملی ہے وہ Aprecia کی بنائی ہوئی مرگی کی دوا Spritamہے۔

یہ دوا مسام استعمال کرتی ہے۔تھری ڈی پرنٹنگ فارمولے سے دوا کی زیادہ مقدار دینا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔ یہ زیادہ مقدار 1000 ملی گرام تک ہو سکتی ہے۔اس دوا کو منہ میں رکھ کر ذرا سا پانی پینا پڑتا ہے، دوا ایک لمحے میں گھل کر جسم میں چلی جاتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی، اُن بچوں اور بڑوں کے لیے مفید ہے جنہیں دوا نگلنے میں مشکل ہوتی ہے۔
یہ دوا اگلےسال کی پہلی سہ ماہی میں صرف ڈاکٹر کے نسخے پر دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-04

More Technology Articles