female officers of ministry of information technology and telecome could work at home

Female Officers Of Ministry Of Information Technology And Telecome Could Work At Home

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خواتین ملازمین گھر پر بھی کام کر سکیں گی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خواتین ملازمین گھر پر بھی کام کر سکیں گی۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کام کرنے والی خواتین کو گھروں میں کام کرنے کی اجازت سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نوٹی فکیشن کے کے مطابق اب خواتین افسران ہفتے میں ایک روز گھر بیٹھ کر اپنا کام کر سکٰں گے لیکن اس سہولت کو یہ آفیسر بطور حق یا اپنا استحقاق استعمال نہیں کرسکیں گی۔ نیز اس سہولت کا اطلاق اس وقت نہیں ہوگا جب ان خواتین آفسران کی موجودگی دفتر میں ضروری ہوگی۔
انوشہ رحمان کے مطابق گھر سے کام کرنے کی پالیسی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک منفرد قدم ہے اور اس کا مقصد خواتین آفسران کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-03

More Technology Articles